LIVE

ڈیلیوری بوائے کی کسٹمر کو کھانا گھوڑے پر پہنچانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
July 04, 2022
 

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد سڑکوں پر بائیک اور گاڑیوں کے بجائے گھوڑوں کے استعمال کی ویڈیوز تو سامنے آئی تھیں لیکن اب تیز بارش کے باعث بھی بائیک کے بجائے گھوڑے کا انتخاب بطور سواری  کیا جانے لگا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جو بھارت کے شہر ممبئی کی ہے جہاں نجی کمپنی کے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بائیک کے بجائے گھوڑے پر کسٹمرز کے گھر کھانا لے جاتے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو جعلی یا ازراہ مذاق نہیں بنائی گئی بلکہ زیر غور ویڈیو  حقیقت میں گھوڑے پر کھانا  ڈیلیور کرنے کی ہے۔

دوسری جانب  اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔