LIVE

بالی وڈ اداکار ناشتے میں کیا کھاتے ہیں؟

ویب ڈیسک
July 04, 2022
 

بھارتی میڈیا بھی اداکاروں کے طرزِ زندگی پر گہری نظر رکھتا ہے اور گاہے بگاہے اداکاروں کی نجی زندگی کے بارے میں بھی بتاتا ہے—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکاروں کی فٹنس کی بات ہو یا اسٹائل کی ، مداح ہر چیز سے متعلق جاننے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسی حوالے سے بھارتی میڈیا بھی اداکاروں کے طرزِ زندگی پر گہری نظر رکھتا ہے اور گاہے بگاہے ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بالی وڈ کے چند اداکاروں کے ناشتے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی گئی ہیں، تو آئیے دیکھتے ہیں فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ناشتے میں کن غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔

کرینہ کپور:

فوٹو فائل

41 سالہ اداکارہ کرینہ کپور اپنے دن کا آغاز کافی کے کپ اور کیلے سے کرتی ہیں، اس کے کچھ دیر بعد کرینہ دہی کے ساتھ ایک پراٹھا کھاتی ہیں۔

سلمان خان:

فوٹو فائل

بالی وڈ کے دبنگ خان اپنے ناشتے میں مختلف چیزیں لیتے ہیں، وہ چپاتی کے ساتھ انڈا، ڈبل روٹی، مکس سبزیاں اور کم فیٹ والا دودھ لیتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا:

فوٹو فائل

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا ناشتے میں آملیٹ، ایواکاڈو ٹوسٹ لیتی ہیں، وہ کبھی کبھی گھر کی بنی سبزی بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتی ہیں۔

ہریتھک روشن:

فوٹو فائل

ہریتھک روشن کو دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ان کی عمر 48 برس ہے۔ ہریتھک اپنی ڈائٹ کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور ناشتے میں پروٹین شیک، اوٹس، دودھ، انڈوں کی سفیدی اور تازہ پھل کھانا پسند کرتے ہیں۔

عالیہ بھٹ:

فوٹو فائل

عالیہ بھٹ دن کے آغاز پر تازہ سبزیوں کا جوس پیتی ہیں، کچھ دیر بعد وہ بغیر چینی کی کافی کے ساتھ سبزیوں سے تیار کردہ سینڈوچ کھاتی ہیں۔

اکشے کمار:

فوٹو فائل

54 سالہ اکشے کمار بھی اپنی عمر سے کافی چھوٹے دکھائی دیتے ہیں اور فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتا برداشت نہیں کرتے، اکشے ناشتے میں پراٹھے کھاتے ہیں اور بعد میں کچھ تازہ پھل لیتے ہیں۔

کریتی سینن:

فوٹو فائل

کریتی سینن ناشتے میں کچھ بیریز کے ساتھ تخ ملنگا کی پُڈنگ والا دلیہ کھاتی ہیں۔