LIVE

ویڈیو: کراچی سے لاہور جانیوالی فلائٹ میں غلاف کعبہ کی زیارت

ویب ڈیسک
July 04, 2022
 

کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ کے مسافروں کو غلاف کعبہ کی زیارت کروائی گئی ہے ۔

نجی ائیر لائن کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فلائٹ میں موجود فضائی میزبان کو ہاتھ میں غلاف کعبہ تھامے مسافروں کو زیارت کرواتے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جہاز میں بیٹھے ایک مسافر کے پاس غلاف کعبہ موجود تھا جس کی خواہش پر فضائی  میزبان نے تمام مسافروں کو غلاف کعبہ کی زیارت کروائی۔