LIVE

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 05, 2022
 

عوام کے لیے خوشخبری، عید پر کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔—فوٹو:فائل

 عوام کے لیے خوشخبری، عید پر  ملک کے کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

 ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کرلیا ہے اور ضرورت کے مطابق ہی پلانٹس چلائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر، فیکٹریاں، دکانیں بند ہونے سے بجلی کی طلب میں واضح کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں (جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی) تک کی منظوری دی ہے۔