LIVE

شاہ رخ خان کی منت ہاؤس کے باہر کھڑے مداحوں کو عید کی مبارکباد

ویب ڈیسک
July 10, 2022
 

شاہ رخ خان نے منت ہاؤس کی گیلری سے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر عید کی مبارکباد دی اور ان کی جانب سے محبتیں دینے پر ہاتھ کے اشاروں سے ان کی محبتوں کا جواب دیا. تصویر بشکریہ ہندستان ٹائمز

عید الاضحیٰ کے موقعے پر ممبئی میں بالی وڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان نے گھر کے باہر کھڑے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد دی۔

شاہ رخ خان کے پرستاروں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شاہ رخ اپنے چھوٹے فرزند ابرام کے ساتھ جنت ہاؤس کی بالکنی میں آئے جہاں گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں عید کی مبارکباد دینے کے لیے موجود تھی۔

شاہ رخ خان نے منت ہاؤس کی گیلری سے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر عید کی مبارکباد دی اور ان کی جانب سے محبتیں دینے پر  ہاتھ کے اشاروں سے ان کی محبتوں کا جواب دیا۔

شاہ رخ خان کی منت ہاؤس کی گیلری سے اپنے مداحوں سے ہوئی اس ملاقات کی ویڈیوز ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جن میں شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انکے مداحوں نے شاہ رخ خان کے لیے عید کے موقعے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس شخص سے پیار ہے، یہ شخص کبھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کرتا۔

ایک اور پرستار نے لکھا کہ خواتین و حضرات ملیے ستاروں کے آخری ستارے سے، ایک اور نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ شاہ رخ اور ابرام نے ایک ساتھ آکر اس مبارک دن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔