LIVE

نانگا پربت پر پھنسنے والے شہروز کاشف اگلی چوٹیوں کی جانب چل دیے

ویب ڈیسک
July 13, 2022
 

شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کریں گے/فوٹوفائل

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف عید کے بعد اگلی چوٹیوں کی جانب گامزن ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سرکریں گے۔

یاد رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما  نے  حال ہی میں  نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتا ہوگئے تھے۔ 

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا تھا جس  کے بعد  اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا۔