LIVE

عثمان بزدار کہہ رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ وزیراعلیٰ بنایا جائے: ریحام

ویب ڈیسک
July 19, 2022
 

گزشتہ روز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر بھی ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا/ فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق ٹوئٹ کی ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ’اطلاعات کے مطابق عثمان بزدار صاحب کہہ رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ وزیراعلیٰ بنایا جائے، میں ملک و صوبے کی مزید خدمت کرنا چاہتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر بھی ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

ریحام خان نے ٹوئٹ کی کہ ’سنا ہے مسلم لیگ (ن) کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی ہے۔