LIVE

پنجاب میں آج سے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے

ویب ڈیسک
July 19, 2022
 

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 جولائی کو جاری کیےجانے والے نوٹیفکیشن میں 19 جولائی تک کاروباری اوقات کار محدود کیے جانے کے احکامات دیے گئے تھے/ فائل فوٹو

لاہور :  پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر  آج سے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 جولائی کو جاری کیےجانے والے نوٹیفکیشن میں 19 جولائی تک کاروباری اوقات کار محدود کیے جانے کے احکامات دیے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ دکانیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرانےکا مقصد بجلی کی بچت ہے  جب کہ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں عید کی وجہ سے ریلیف دیا گیا تھا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کےبعد آج سے پنجاب بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے۔

خیال رہےکہ عید قرباں قریب آنے کے باعث تاجروں اور شہریوں کی جانب سے یہ پابندی ہٹانےکا مطالبہ کیا جارہا تھا  جس کے پیش نظر حکومت نے بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم کردی تھی۔