LIVE

عامر لیاقت کے چہلم پر بشریٰ اقبال کی پوسٹ

ویب ڈیسک
July 20, 2022
 

بشریٰ اقبال نے ان کی مغفرت اور کشادگی قبر کی دعا شیئر کی__فوٹو فائل

مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے لوگوں سے عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کے انتقال کو  40 دن مکمل ہوگئے جس پر ان کی پہلی اہلیہ نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

بشریٰ اقبال نے ان کی مغفرت اور کشادگی قبر  کی دعا شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'اللہ پاک مرحوم عامر لیاقت کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خطاؤں کو درگزر فرما کر ان کی بخشش فرمائے، آمین'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'آج ان کو دنیا سے گئے ہوئے 40 دن ہوگئے، آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں'۔

بشریٰ اقبال کی پوسٹ پر متعدد صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لوگ عامر لیاقت حسین کی مٖغفرت کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔