LIVE

منکی پاکس جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو بھی پہنچ گیا

ویب ڈیسک
July 25, 2022
 

ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کا کہنا ہے کہ متاثرہ 30 سالہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے— فوٹو : فائل

جاپان میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، ٹوکیومیں منکی پاکس کاپہلا کیس رپورٹ ہواہے۔

ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کا کہنا ہے کہ متاثرہ 30 سالہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 600 سے زیادہ منکی پاکس کے کیسزرپورٹ ہوچکےہیں،منکی پاکس سے اب تک 5 اموات افریقی ممالک میں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔