LIVE

پرویز الٰہی کی میجورٹی تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ: مریم

ویب ڈیسک
July 26, 2022
 

(ق) لیگ 10 ووٹ ببھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کردیے: (ن) لیگ کی نائب صدر کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی الیکشن سے متعلق بیان جاری کیا  ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم  نواز نے کہا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم  سے چھین لیے۔

انہوں  نے کہا کہ (ق) لیگ 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کردیے تو پرویز الٰہی کی میجورٹی تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی جب کہ کیس پر مزید سماعت آج ہوگی۔