LIVE

’جوڈیشل کُو‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک
July 26, 2022
 

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے ’جوڈیشل کُو‘ لکھا۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ ’انصاف کا قتل نا منظور‘۔