LIVE

پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے انکے کارکن تھے: ریحام

ویب ڈیسک
July 27, 2022
 

ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے: ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے  وزیراعلیٰ  پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ریحام نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔