LIVE

وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ایاز اکبر یوسف زئی
July 27, 2022
 

وفاقی کابینہ نے رائے طاہر کی جگہ محسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگانے کی منظوری دے دی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ محسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن بٹ پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے طاہر کو انسداد دہشتگردی کا نیشنل کوآرڈینیٹر لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا بھی تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کیا تھا۔