LIVE

کیا ایلون مسک کبھی اخبارات بھی بانٹتے تھے؟

ویب ڈیسک
July 28, 2022
 

صحافت میں 99 فیصد ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی کہانی پڑھ کر اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کرکے شائع کردیا جاتا ہے: ایلون مسک__فوٹو فائل

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر صحافت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ٹوئٹس کی ایک سیریز میں مسک نے صحافت کی اپنی تعریف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'صحافت میں 99 فیصد ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی کہانی پڑھ کر اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کرکے شائع کردیا جاتا ہے'۔

ایلون مسک نے لکھا 'عجیب بات یہ ہے کہ اب بھی کچھ پبلیکیشنز ہاؤسز روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کاغذی کاپیاں چھاپتے ہیں'۔

ایلون سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ 'جب آپ بچے تھے، تب آپ نے کبھی اخبارات بانٹے ہیں؟'

انہوں نے طنزیہ جواب دیا 'جی ہاں، لیکن میں نے 8 ہزار سال پہلے اخبار بانٹے تھے'۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹس اس وقت سامنے آئیں جب مسک کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ ان کے گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں تاہم مسک نے ان خبروں کی تردید کی اور برن کو صرف دوست قرار دیا۔