LIVE

یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے: زیلنسکی

ویب ڈیسک
July 29, 2022
 

یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گندم برآمدگی کے لیے پہلی شپمنٹ کی روانگی کے لیے تیارہے— فوٹو: روئٹرز

یوکرین روس معاہدے کے بعد یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ  اناج کی پہلی کھیپ روانگی کے تیار ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے، بس اپنے بین القوامی پارٹنرز کے سگنل کا انتظارکر رہے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے اناج کی کھیپ بھیجنے کی تیاری دیکھنےکے لیے بحیرہ اسود کی بندرگاہ چرنومورسک کا دورہ کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ عالمی غذائی بحران کے پیش نظر گذشتہ ہفتے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی گندم درآمدگی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد معاہدے کی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے استنبول میں مشترکہ رابطہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں فریقین کے نمائندگان یوکرین کی تین بندرگاہوں سے گندم کی بحفاظت برآمدگی یقینی بنائیں گے۔

اب یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گندم برآمدگی کے لیے پہلی کھیپ کی روانگی کے لیے تیارہے بس اب شپمنٹ روانگی کے لیے اپنے بین الاقوامی پارٹنرز سے سگنل کا انتظار ہے۔