LIVE

دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے 10 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل: رپورٹ

ویب ڈیسک
July 30, 2022
 

بئی کی رہائشی پراپرٹی کے چھ مہینوں کے کاروبار کا حجم 24.23 ارب ڈالر رہا__فوٹو: رائٹرز

دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی پراپرٹی کی خریدوفرخت اس سال 60 فیصد اورقیمت 85 فیصد بڑھی ہے، بھارت دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں 8 فیصد کمی کے باوجود فہرست میں پہلے نمبرپر ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں برطانیہ، اٹلی، روس، فرانس،کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، پاکستان،لبنان اور چین شامل ہیں جب کہ اس فہرست  میں پاکستان اور مصر آٹھویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی پراپرٹی کے 6 مہینوں کے کاروبار کا حجم 24.23 ارب ڈالر رہا، یورپی جیوپولیٹیکل حالات اور عالمی شرح سود بڑھنےکی توقعات پرمارٹگیج مارکیٹ فعال رہی۔

یوکرین جنگ میں پابندیوں کے بعد روسی سرمایہ کاروں کی دبئی پراپرٹی خریداری 164 فیصد بڑھی جب کہ فرانس سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 42 فیصد اور برطانیہ سے 18 فیصد اضافہ ہوا۔

بھارت کی خریداری 8 فیصد اور اٹلی سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 17 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں دبئی میں ریکارڈ 37762 پراپرٹی یونٹ فروخت کیے گئے۔