LIVE

اسلام آباد میں نامعلوم افراد قتل کے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے

احمد سبحان
July 30, 2022
 

ملزمان گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سمیت چھڑا کر لے گئے، پولیس ذرائع— فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد قتل کے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس قتل کے ملزم کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ کرپاروڈ پر 3 نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس حراست میں ملزم کو چھڑا کرفرار ہوگئے جبکہ ملزمان گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سمیت چھڑا کر لے گئے۔