LIVE

بارش کے پانی میں بریانی کی دیگ کی تیرتی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
July 31, 2022
 

اس سال دنیا بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، بارشوں کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا وہیں کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بریانی کی دیگ کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے تاہم اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے پانی میں تیرتی دیگ کی ویڈیو کو فلمانے اور اسے دیکھنے والے لوگ ہنس رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو مختلف کپشنز کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے،کوئی لکھ رہا ہے بریانی ڈیلوری کیلئے خود جا رہی ہے تو کوئی لکھ رہا ہے کہ بارش میں بریانی کی دیگ بھی مزے کر رہی ہے۔