LIVE

کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

ویب ڈیسک
July 31, 2022
 

ایونٹ میں گرین شرٹس دو میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی— فوٹو: کامن ویلتھ گیمز آفیشل

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

برمنگھم میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا کوارٹر اچھا کھیلی اور مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا لیکن دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو کیوی ٹیم حاوی آگئی۔

کیوی کھلاڑی ہوگو نے دو منٹ میں دو گول داغ دیے لیکن 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا۔

تیسرے کوارٹر میں بھی کیویز چھائے رہے اور تھامس نے اسکور 1-3 کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لین سیم نے ایک اور گول کردیا اور نیوزی لینڈ کو 1-4 فتح دلا دی۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم دو میچز کے بعد صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے اور اس شکست کے بعد  گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔