LIVE

کے الیکٹرک کے پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
August 02, 2022
 

فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا ہے، کراچی میں لوڈشیڈنگ نہیں بڑھارہے: ترجمان کے الیکٹرک/ فائل فوٹو

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بن قاسم پاور  پلانٹ میں فنی خرابی کی تصدیق  کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بن قاسم پاوریونٹ اسٹیشن ٹیسٹ رن پر  خراب ہوگیا ہے، پلانٹ پرصورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم درستگی یقینی بنائے گی۔

ترجمان  کے مطابق فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا  کہ بجلی کی سپلائی 30جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔