LIVE

کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم اب براہ راست فائنل کھیلیں گے

فیضان لاکھانی
August 02, 2022
 

منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں— فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم اب براہ راست فائنل کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو (نیزہ بازی) کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں۔

اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔ اس سے قبل جویلین تھرو کے کوالیفائرز  5 اگست کو شیڈولڈ  تھے۔

منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع  دے دی ہے۔