LIVE

فضل الرحمان عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی کیلئے مُصِر

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

 فیصلے کے تناظر میں حکومت کو عمران خان کی تاحیات نااہلی کی کارروائی فوری شروع کرنی چاہیے، تحریک انصاف پر پابندی کی بھی کارروائی کرنی چاہیے: سربراہ پی ڈی ایم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت سے عمران خان کی نااہلی کی کارروائی شروع کرنے پر اصرار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اصرار کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں حکومت کو عمران خان کی تاحیات نااہلی کی کارروائی فوری شروع کرنی چاہیے، تحریک انصاف پر پابندی کی بھی کارروائی کرنی چاہیے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان فارن فنڈنگ کے حوالے سے جان بوجھ کر انجان بنے رہے ، وہ جھوٹ بولنے میں سب سے بڑے لیڈر ہو سکتے ہیں۔