LIVE

ریحام خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

فوٹو: فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ 'پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے'۔

ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا 'وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں'۔

انہوں نے کہا 'بیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے ‘۔

خیال رہے  کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کی تعریف کی تھی۔