LIVE

محرم کے جلوس کے باعث کل رات نیشنل ہائی وے قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک بند رہے گا

افضل ندیم ڈوگر
August 03, 2022
 

 
نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک رات ساڑھے نو بجے سے 11 بجے تک جانب شہر اور جانب قائد آباد جلوس کی وجہ سے بند رہیں گے— فوٹو: فائل

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک ملیر سید ارشد حسین کے مطابق ملیر ٹریفک سیکشن کی حدود سے ایک جلوس امامیہ امام بارگاہ سے برآمد ہوکر حسینی امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگا۔

اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک رات ساڑھے نو بجے سے 11 بجے تک جانب شہر اور جانب قائد آباد جلوس کی وجہ سے بند رہیں گے۔

ارشد حسین کے مطابق اس موقع پر شہریوں کو آمدورفت کیلئے متبادل راستے دیے گئے ہیں۔

 قائد آباد سے وائرلیس گیٹ تا ملیر ہالٹ، جناح ایونیو ملیر ہالٹ ریلوے کراسنگ تا درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ، حرمین چورنگی ملیر 15 تا اندرون گلیاں جانب شہر  پی ایم ٹی ایف کٹ تا مہران ہائی وے، منزل پمپ تا یونس چورنگی، ریڈیو پاکستان کٹ تا قائد آباد تا داود چورنگی آیا جا سکے گا۔

ایس پی ٹریفک کے مطابق کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔