LIVE

ویڈیو: 'وائی فائی' کے بغیر نہ رہنے والوں کیلئے شہزاد رائے کا دلچسپ سوال

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے وائی فائی کے بغیر نہ رہنے والے لوگوں سے سوال کیا ہے۔

شہزاد رائے ان دنوں شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کررہے ہیں جہاں سے وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ 'میں اس وقت پاکستان کی خوبصورت ترین وادی میں موجود ہوں اور اکثر وادی میں وائی فائی کے سگنلز مسئلہ کرتے ہیں'۔

شہزاد رائے نے سوال کیا 'میں سوچ رہا تھا کہ اگر مرنے کے بعد پتا لگے کہ دوزخ میں وائی فائی ہے اور جنت میں نہیں ہے تو لوگ کہاں رہنا پسند کریں گے؟'

گلوکار  کا ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا یہ مذاق جہاں کچھ لوگوں کو پسند آیا وہیں کئی صارفین نے شہزاد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کچھ تبصرے ملاحظہ کیجئے:

اسکرین شاٹ