LIVE

عمران خان اور مونس الہیٰ کی ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی— فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ق لیگ کے رہنمامونس الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی جس میں  پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پربات چیت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب کابینہ میں ق لیگ کو دوسرے مرحلے میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہیٰ نے ملاقات میں عمران خان سے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا چکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔