LIVE

متحدہ عرب امارات پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ویب ڈیسک
August 05, 2022
 

سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے: اماراتی نیوز ایجنسی— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

اماراتی نیوزایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کا مقصد پاک یواےای تعاون کا فروغ اور مواقع کی تلاش ہے، سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے۔

اماراتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، اس تعاون میں گیس، توانائی، صحت، بائیوٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاک یواےای تعاون میں زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور مالیاتی خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں۔