LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت دن رہا

ویب ڈیسک
August 05, 2022
 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج بھی کاروبارکا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 42096 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11.63ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر7047 ارب روپے ہوگیا ہے۔