LIVE

آج تک شعیب کا متبادل نہیں مل سکا، عمر کو بہانہ بناکر نہ کھلانا جائز نہیں: عاقب جاوید

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں، پھر دیکھیں کہ وہ نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں یا نہیں: عاقب__فوٹو فائل

پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا متبادل آج تک نہیں مل سکا، ان کی عمر کو بہانہ بنا کر نہ کھلانا جائز نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں پھر دیکھیں کہ وہ نمبر 4 پر کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے میچز ہیں جس میں شاہین آفریدی کا پرفارم کرنا  ضروری ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن علی نے جب سے کم بیک کیا ان میں ویسی بات نظر نہیں آئی، مقابلہ سخت ہے ان کو کوشش کرنا ہو گی۔