LIVE

کم عمری کی شادی کا کیس: بچی کا طبی معائنہ کرانے کی مہدی کاظمی کی درخواست مسترد

امین انور
August 06, 2022
 

درخواست بچی کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی— فوٹو: فائل

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے کیس کے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ درخواست بچی کے والد مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جب کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے۔