LIVE

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے — فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا کر 12.60 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 24 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پینشنز، بہبود اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع موجودہ سطح پر برقرار رہے گی جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع بھی 13 فیصد کی سطح پر برقراررہے گی۔