LIVE

عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے: جاوید لطیف کا دعویٰ

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میاں نواز شریف 15 ستمبر تک ممکن ہے پاکستان پہنچ جائیں گے— فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نا اہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میاں نواز  شریف 15 ستمبر تک ممکن ہے پاکستان پہنچ جائیں گے۔