LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 1600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 ڈالر اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 28  روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔