LIVE

بھارتی پولیس افسران کو مقابلہ حسن میں حصہ لینا مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

بھارتی پولیس افسران کی وائرل ویڈیو میں 5 پولیس افسران کو پولیس افسر کے کردار پر فلمائے گئے ایک گانے پر ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت ریاست تامل ناڈو کے ایک مقابلہ حسن میں پولیس افسران کو ریمپ پر واک کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 وائرل ویڈیو میں 5 پولیس افسران کو  پولیس افسر کے کردار پر فلمائے گئے ایک گانے پر ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی اس انوکھی ریمپ واک پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر سمیت پانچوں افسران کا تبادلہ کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افسران کو بیوٹی مقابلوں کے دوران سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا جہاں مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے  ان سے اصرار کیا کہ وہ ریمپ پر واک کریں۔

پولیس افسران کی ڈیوٹی کے دوران ریمپ پر واک کرنے کی  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے پانچوں افسران کو سزا دیتے ہوئے ان کا تبادلہ کر دیا ہے۔