LIVE

یوٹیوب میں ویڈیوز کو زوم کرنے کا فیچر متعارف

ویب ڈیسک
August 07, 2022
 

یہ فیچر ابھی صرف پریمیم صارفین کو دستیاب ہوگا / فائل فوٹو

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین کسی بھی ویڈیو میں زوم کرسکیں گے۔

یوٹیوب کی موبائل ایپ میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے مگر یہ صرف پریمیم سبسکرائبرز کو دستیاب ہے۔

پنچ ٹو زوم نامی فیچر میں پورٹریٹ یا فل اسکرین ویو میں بھی ویڈیو کو زوم کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی جس کے بعد امکان ہے کہ اسے زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

ایک ماہ کی آزمائش کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کے مطابق فیچرمیں تبدیلیاں کرکے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اگر آپ یوٹیوب پریمیم کے سبسکرائبر ہیں تو اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے فون یا ویب سائٹ پر یوٹیوب سیٹنگز مینیو اوپن کریں اور وہاں 'ٹرائی نیو فیچر' سیکشن میں جائیں۔

اس فیچر سے 8x زوم کرنا ممکن ہوگا مگر یہ واضح نہیں کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔