LIVE

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قتل

ویب ڈیسک
August 09, 2022
 

امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔

مسعود خان نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں واقعات کا آپس میں تعلق ہے اور ان کی وجہ نسلی تعصب ہو سکتا ہے۔