LIVE

سوات: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
August 09, 2022
 

ڈی ایس پی پیر سید گزشتہ روز دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے۔ فوٹو فائل

سوات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی پر مامور  ڈی ایس پی پیر سید دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے۔

 پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے ڈی ایس پی پیر سید کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی گزشتہ روز دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے اور  دہشتگردوں نے زخمی ڈی ایس پی پیر سید کو  یرغمال بھی بنا لیا تھا۔