LIVE

سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبریں، شہناز نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

سلمان خان نے تاحال شہناز کو ان فالو کیا ہوا ہے__فوٹو: فائل

معروف اداکارہ شہناز گِل نے سلمان خان کی آنے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' سے نکالے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

شہناز گل نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور تمام خبروں کی تردید کی۔

اداکارہ نے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی‘۔

اسکرین شاٹ/شہناز گل

شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ اسٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جب کہ اب وہ دوبارہ اداکار کو فالو کرنے لگی ہیں تاہم سلمان خان نے تاحال شہناز کو ان فالو کیا ہوا ہے۔