LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبار کا مثبت  دن رہا اور 100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 398 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 494 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 682 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 37 کروڑ  شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کےکاروبار کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے بڑھ کر 7089 ارب روپے ہے۔