LIVE

ننھی لڑکی کی کراٹے ماسٹر کو پٹخنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

ایک ننھی بچی کی کراٹے کے ماہر کو  پٹخنے کی ویڈیو  خوب وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی کراٹے ماسٹر کے پاس تربیت کے لیے آئی ہے اور  اس دوران بچی اور ٹرینر کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ بھی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر  وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے ٹرینر کو داؤ لگا رہی ہے اور آخر میں ٹرینر  زمین پر ہاتھ مار کر ہار  بھی مان رہا ہے۔ 

وائرل ویڈیو کو اب تک 1.4 ملین سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بچی کی معصومیت سے بھی جوڑ  رہے ہیں جبکہ ٹرینر کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔