پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹس کے بیرون ملک غائب ہونے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز سے 2 باکسر اور ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے ایک سوئمر لاپتا ہوچکا ہے۔
باکسر سلمان بلوچ اور نذیراللہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کھیلنے انگلینڈ گئے لیکن واپس نہ آئے، 4 مرتبہ کے قومی چیمپئن فیضان اکبر سوئمنگ ایونٹ کیلئے ہنگری گئے، وہ بھی واپس نہ آئے۔
اس صورتحال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے متعلقہ فیڈریشنز پر جرمانوں سمیت پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔