LIVE

سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری

ایاز اکبر یوسف زئی
August 11, 2022
 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) دوبارہ تقرری کی منظوری 2 سال کیلئے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ تقرری کی مدت 28 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔