LIVE

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدکمی

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے کاروباری ہفتے میں ملکی ذخائر 64 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 اگست تک 13.56 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 55 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.83 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.73 کروڑ ڈالر رہے۔