LIVE

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں: اسلام آباد پولیس

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

زیر گردش تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے، پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں:ترجمان— فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی حوالات میں مبینہ تصویر وائرل ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زیر گردش تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے، پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے، جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانےوالوں سے قانون کےمطابق نمٹاجائے گا۔