LIVE

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی

فیضان لاکھانی
August 12, 2022
 

نائلہ کیانی نے گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سرکرلیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں/ فوٹو جیونیوز

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔

نائلہ کیانی نے گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سرکرلیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی گیشربرم ون سے قبل گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں جب کہ وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔

نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سرکیا تھا۔

اس کے علاوہ ثمینہ بیگ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیا ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں وہ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔