LIVE

پاکستان کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سے اظہار آمادگی کا خط مل گیا

مہتاب حیدر
August 12, 2022
 

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط مل گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی ڈالر آج مزید 3 روپے 60 پیسے کم ہو کر 205 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر  کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔