LIVE

’میری کورونا کے وقت کی تصویر شیئر کی گئی، یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے‘

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

سوشل میڈیا یر شیخ رشید کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کو اسپتال میں بیڈ پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا یر شیخ رشید کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کو اسپتال میں بیڈ پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کے ہاتھ میں دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات کو لگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے شیخ رشید کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کورونا کے وقت کی تصویر وائرل کی گئی، یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے اکتوبر نومبر میں الیکشن کے بیان پر قائم ہوں لیکن سیاستدانوں کو بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کی حمایت کرتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان ہو تو بات چیت کے لیے تیار ہیں۔