LIVE

عمان جیکب آباد سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کیلئے 2.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

عمانی وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کے حوالے سے بھی آ گاہ کیا گیا: وفاقی وزیر— فوٹو: سالک حسین

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے عمانی سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے 2.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کے حوالے سے بھی آ گاہ کیا گیا۔