LIVE

اسلامی یکجہتی گیمز :ہائی جمپ میں پاکستان کے شہروز خان کا نیا قومی ریکارڈ

فیضان لاکھانی
August 12, 2022
 

فوٹو:اسکرین گریب

ترکیہ کے شہر قونیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز کے ہائی جمپ مقابلے میں پاکستان کے شہروز خان نے  چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

شہروز خان نے ہائی جمپ میں 2.14 میٹر اونچی جمپ لگائی جس کے ساتھ انہوں نے  نیا قومی ریکارڈ بھی بنالیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2.07 میٹر کا شہروز خان کے نام ہی تھا۔